پی پی ،متحدہ اورپی ٹی آئی کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی دشمنی میں مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم ایک ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق خوش آئند ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لئے خوش خبری ہے، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی دشمن عناصر کو یہ اتحاد ایک آنکھ نہیں بھائے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبہ سندھ اوربالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر اس جماعت یا فرد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی ،سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا ۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی کی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ہاتھ ملالیا

بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے کسی صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

Related Posts