زندگی کی تلاش جاری، چاند پر زنگ لگنے کا عمل شروع، سائنسدان چونک گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندگی کی تلاش جاری، چاند پر زنگ لگنے کا عمل شروع، سائنسدان چونک گئے
زندگی کی تلاش جاری، چاند پر زنگ لگنے کا عمل شروع، سائنسدان چونک گئے

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ زندگی کی تلاش کے دوران چاند پر زنگ لگنے کا عمل شروع ہوگیا جس کی کوئی سائنسی توجیہہ موجود نہ ہونے پر سائنسدان چونک گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہمارے چاند کو زنگ لگ رہا ہے جبکہ یہ انکشاف بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) اور ناسا جے پی ایل سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں سامنے آیا۔

چاند کے گرد چکر لگانے والی بھارتی سٹیلائٹ چندریان 1 آربٹر سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں سائنسدان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ چاند پر آئرن آکسائیڈ کی ایک قسم پائی جاتی ہے جسے زنگ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ چاند پر جب لوہے کو آکسیجن اور پانی کے سامنے لایا جاتا ہے تو زنگ لگنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ چاند پر اب تک زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے جبکہ زمین سمیت ہمارے نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں اور ان کے اردگرد گھومنے والے کسی چاند پر آکسیجن یا پانی کی تلاش کا مشن ابھی تک ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس تناظر میں چاند پر زنگ لگنے کے عمل کو بے حد اہمیت دی جارہی ہے۔

چاند کی زمین کی طرح کوئی کرۂ ہوائی یا آب و ہوا نہیں جبکہ زنگ لگنے کیلئے آکسیجن اور پانی کا ہونا ضروری ہے۔مریخ کے مقابلے میں  چاند پر دونوں ہی عناصر کی غیر موجودگی میں زنگ لگنے کے عمل نے فلکیات دانوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ مریخ کی سطح پر پانی اور آکسیجن کی موجودگی اس کی قدیم تاریخ سے ثابت ہے مگر چاند پر ایسی کوئی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ کی طرف سفر میں آپ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ناسا 

Related Posts