بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے دھوم سیریز کے مرکزی فنکاروں میں شامل اودے چوپڑا سے 5 سال تک قریبی تعلق رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ذاتی نوعیت کے سوالات اور بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اودے چوپڑا اور میں 5 سال تک ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری نے کہا کہ اودے چوپڑا سے میرا کافی قریبی تعلق رہا اور وہ ایسا سب سے خوبصورت انسان ہوگا جس سے میری بھارت میں ملاقات ہوئی۔ یہ بات میڈیا کو نہ بتانے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے رشتہ خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نرگس فخری نے کہا کہ اب پچھتاوا ہوتا ہے کہ اودے چوپڑا کے متعلق میڈیا کو کیوں نہیں بتایا؟ مجھے پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھ کر پوری دنیا کو بتانا چاہئے تھا کہ میرا اس خوبصورت انسان سے کوئی رشتہ ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ جعلی روپ میں نظر آتے ہیں۔
معروف اداکارہ نرگس فخری نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری ترک کرنے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جو نظر آتے ہیں، وہ ہوتے نہیں۔ میری صحت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث فلموں میں کام چھوڑنا پڑا۔ اودے چوپڑا سے 5 سال تک قریبی تعلق رہا۔
آج سے 10 سال قبل رنبیر کپور کے ہمراہ راک اسٹار سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی نرگس فخری کو بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی ہیروئنز میں شمار کیا جاتا ہے جو میں تیرا ہیرو، ہاؤس فل 3، مدراس کیفے اور ڈشوم سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شان اور عمیر جسوال شہید آرمی افسران قرار، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا