نانا پاٹیکر نے اپنی وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے معذرت کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانا پاٹیکر

نانا پاٹیکر کا شمار بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے اپنی وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نے ایک وائرل ویڈیو میں اپنے ایک مداح کو طمانچہ رسید کردیا۔ سینئر بالی ووڈ فنکار کا کہنا ہے کہ میں اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔

سن 2000 کی دہائی میں مقبول ہونے والی فلم ویلکم کے اداکار نانا پاٹیکر اپنی نئی فلم جرنی کیلئے شوٹنگ کر رہے تھے جہاں ان کے ایک مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ایک مداح نے نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو بالی ووڈ کے سینئر فنکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مداح کو تھپڑ دے مارا۔

ڈائریکٹر انیل شرما نے اس سے قبل نانا پاٹیکر کے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو جھٹلا دیا تھا، تاہم نانا پاٹیکر نے وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے تمام تر معاملے کی وضاحت کی ہے۔

اداکار نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کیلئے ایک شاٹ لیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے شاٹ کی شوٹنگ سے قبل ریہرسل بھی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nana Patekar (@iamnanapatekar)

نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نے مجھے آغاز کرنے کا کہا۔ ہم شوٹنگ کر رہے تھے کہ وہ لڑکا اس ویڈیو میں آگیا۔ مجھے علم نہیں تھا کہ وہ کون ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ وہ ہمارے عملے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سین کے مطابق ہی اس لڑکے کو تھپڑ مار دیا اور کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ۔ پھر مجھے پتہ چلا کہ وہ نہ تو اداکار تھا اور نہ ہی ہمارے عملے کا حصہ تھا۔

Related Posts