صنعتکاروں کو ہراساں کرنے پر نکاٹی کا سیسی کیخلاف احتجاج، کنٹری بیوشن بند کرنیکا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WTM fails to stop water leakage in the North Karachi Industrial Area

کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے صنعتکاروں کو مسلسل ہراساں کیے جانے اور آڈٹ کے نوٹس ارسال کرکے بلیک میل کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے ۔

فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ صنعتکار وں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیں اور سیسی کو سختی سے ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ صنعتکاروں کو تنگ نہ کرے تاکہ کورونا سے پیدا سنگین معاشی بحرانوں سے نمٹنے ہوئے بلارکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سیسی نے مثبت رویہ نہ اپنایا نارتھ کراچی انڈسڑیل ایریا کے صنعتکارکنٹری بیوشن دینا بند کردیں گے۔یہ بات انہوں نے نکاٹی میں ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں نکاٹی کے سینئر نائب صدرشبیر اسماعیل،نائب صدر نعیم حیدر، ممبران منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں نکاٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے سیسی کی جانب سے آڈٹ کے نام پر ہراساں کرنے کی شکایات کی اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مدد طلب کی جائے اور انہیں اس تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے صنعتکاروں کوہراساں کرنے والوں کو باز رکھنے کی استدعا کی جائے۔

صدر نکاٹی نے اس موقع پر کہاکہ جو فیکٹریاں پہلے ہی سیسی میں رجسٹرڈ ہیں،سیسی اہلکار نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں کولینڈ یوٹیلائزیشن ریونیو کے نام سے مسلسل پریشان کر رہے ہیں جبکہ سیسی ایک لبیر لیوی ہے نہ کہ کوئی ٹیکس کہ جس کی وجہ سے صنعتوں کو سیل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کے دوران طویل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پہلے ہی صنعتیں کئی ماہ بند رہیں اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد صنعتوں میں بتدیج پیداواری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں اور صنعتکار برادری ملک میں جار ی سنگیں معاشی بحرانوں کے باوجود اپنی بقاکو قائم رکھنے کی جدوجہد کررہی ہے لیکن سیسی صنعتی عمل میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہاہے۔

مزید پڑھیں:ایس ایم ایز کے 70کلو واٹ لوڈ کو140کلوواٹ کیا جائے، عبدالہادی کی تجویز

فیصل معیز خان نے وزیر ِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پرزور اپیل کی کہ سیسی کو صنعتکاروں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ بلا رکاوٹ پیداواری عمل جاری رکھا جا سکے اورغیر ملکی آرڈر کی بلاتاخیر ترسیل یقینی بنائی جاسکے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Posts