قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانیکا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 13رنز سے کامیاب
ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونیکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سے کپتانی سے متعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔