کوئی تنخواہ نہیں لوں گا، مقصد پی ٹی وی کو بہتر بنانا ہے۔چیئرمین نعیم بخاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنخواہ نہیں لوں گا، مقصد پی ٹی وی کو بہتر بنانا ہے۔چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری
تنخواہ نہیں لوں گا، مقصد پی ٹی وی کو بہتر بنانا ہے۔چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن بورڈ کے نئے چیئرمین نعیم بخاری نے کہا ہے کہ میں ادارے سے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لوں گا اور میرا مقصد پی ٹی وی کے ادارے کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان، کمپیئر اور چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی وی میں ملازمین کی یونین یہ چاہے کہ میں نہ آؤں تو میں اپنے دفتر میں بیٹھنا پسند  کروں گا۔ مجھے پی ٹی وی سے کوئی ذاتی مفاد حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی وی نعی بخاری نے اپوزیشن کے سیاسی مؤقف کو پی ٹی وی پر نہ چلانے کا عندیہ بھی دیا۔ جب ایک رپورٹر نے چیئرمین پی ٹی وی سے پوچھا کہ کیا اپوزیشن کو بھی پاکستان ٹیلی ویژن پر حکومت کے برابر وقت دیں گے تو نعیم بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔

اس حوالے سے نعیم بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک سرکاری ادارہ ہے جسے چلانے کی ذمہ دار ریاست ہے جس کا کام عوام کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کرنا ہے۔ پی ٹی وی اپنی توجہ حکومتی مؤقف پر مرکوز رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نعیم بخاری خوشامد کرکے چیئرمین پی ٹی وی بنے۔شہلا رضا 

Related Posts