کراچی: سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم لندن کا اہم ملزم نعیم ہلاک ہوگیا۔ صبح 5 بجے ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے دوران طبی امداد ملزم توڑ گیا۔ ملزم نعیم احمد، عمر 64 سالہ کو سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار کیا تھا۔
ہلاک ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتار کیاگیا تھا، ملزم کے اہم بیانات کے بعد انیس ایڈووکیٹ فاروق ستار اور دیگر کو طلب کیا گیا تھا۔
ملزم کی جانب سے دوران تفتیش انتہائی اہم ترین انکشافات بھی کئے گئے تھے۔ ہلاک ملزم کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آگی۔ ملزم کی لاش قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد منتقل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں لاہور سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 5 افراد جاں بحق