دونوں ٹانگوں سے معذور نادر حسین بے بسی کی تصویر بن گیا، امداد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں ٹانگوں سے معذور نادر حسین بے بسی کی تصویر بن گیا، امداد کی اپیل
دونوں ٹانگوں سے معذور نادر حسین بے بسی کی تصویر بن گیا، امداد کی اپیل

اسلام آباد:ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والا نادر حسین عرصہ 6سال سے اسلام آباد میں مقیم ہے جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، نادر حسین کے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ان کا کہناہے کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں، اس کے باوجود بھیک نہیں مانگتا۔

نادر حسین کے کے مطابق اس کا کرائے کا گھر ہے، تسبیح اور ٹوپیاں فروخت کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہوں، بعض اوقات کبھی تسبیح اور ٹوپیاں فروخت ہوجاتی ہیں لیکن کبھی تو خالی ہاتھ گھر جانا پڑتاہے، میں نے ایک کمرے کا گھر کرائے پر لیا ہواہے جس کا کرایہ 8ہزار روپے ماہوار ہے جو کہ دینا بہت مشکل ہوچکاہے۔

بجلی اور گیس کے بل اور کھانا پینا بھی محال ہوچکا ہے، بعض اوقات تو سارے اہلخانہ بھوکے سوتے ہیں، میں نے امداد کیلئے بیت المال کے دفتر میں درخواست دی جبکہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں تاہم اس کے باوجود انہوں نے میری معذوری کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔

سرٹیفکیٹ دینے کے باوجود مجھے امداد جاری نہیں کی گئی اور کہاگیا کہ آپ کا معذوری کا سرٹیفکیٹ جعلی ہے، اسے دوبارہ بنوا کر لائیں،انہوں نے کہاکہ میں معذور آدمی بار بار سرٹیفکیٹ نہیں بنوا سکتا، میں صبح 8بجے گھر سے نکلتا ہوں اور4بجے تک جتنی بھی ٹوپیاں تسبیح فروخت ہوتی ہیں، وہ بیچ کر گھر چلا جاتا ہوں۔

ابھی تک حکومتی خیراتی اداروں سمیت کسی بھی مخیرشخصیت نے میری مدد نہیں کی، اگر مجھے حکومت کی جانب سے ایک چھوٹا سا گھر دے دیاجائے تومیں باعزت طریقے سے اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار سکوں گا۔

احساس پروگرام میں بھی میری درخواست کو رد کردیا گیا اور کہا گیا کہ آپ اس کے اہل نہیں ہیں جبکہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور اور گھر کا واحد کفیل ہوں تو پھر یہ امداد کن لوگوں کیلئے ہے۔

میں وزیراعظم پاکستان اور خیراتی اداروں سمیت مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بے شک پیسے نہ دیں مجھے دو کمروں کا ایک چھوٹا سا گھر لے دیں جس میں میں اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے گزربسر کرسکوں۔

Related Posts