کراچی: اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے سینئر اداکارہ نادیہ جمیل آبدیدہ ہوگئیں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ والد کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا، والد کے پھیپھڑے بھی ٹھیک ہورہے تھے بس دل تھوڑا کمزور تھا۔
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ رات کو کھانے کے بعد والد نے مجھے کہا کہ قلم لا ؤجب میں نے اپنی ڈائری اور قلم دیا تو انہوں نے اس میں کچھ لکھا تو میں نے پوچھا ابو یہ کیا لکھا ہے۔
والد کہنے لگے بس یہ میری قبر پر لکھوا دینا میں جار ہا ہوں، انہوں نے ڈائری میں الم نشرح کی آیت اور غالب کا ایک شعر لکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والد سے کہا کہ یہ شعر تو نہیں لکھواؤں گی مجھے یہ پڑھ کر رونا آجاتا ہے۔
مزید پڑھیں:منشا پاشا کی نصیرالدین شاہ پر شدید تنقید
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد مسکرانے لگے اور کہنے لگے کہ اچھا تمہیں وہ شعر پتا ہے جو مجھے پسند ہے پھر میں نے کہا کہ تاج محل بنا کر کلیات چھپوا لیتی ہوں تو ہنسنے لگ گئے۔