ندیم بابر کا بدعنوانی اور اسمگلنگ میں ملوث آئل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ندیم بابر کا بدعنوانی اور اسمگلنگ میں ملوث آئل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
ندیم بابر کا بدعنوانی اور اسمگلنگ میں ملوث آئل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا ہے کہ 58 سے زیادہ آئل کمپنیاں بدعنوانی اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 8 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 92 فیصد صارفین کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے وفاقی کابینہ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کےخلاف کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پر اداروں کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی یار رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحقیقاتی رپورٹ پر ساڑھے 3 ماہ کی تاخیر کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی رپورٹ میں سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن سمیت دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تاہم وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Related Posts