لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کےاکاؤنٹ میں تین سے چار ارب روپے کی منتقلی کے ثبوت حاصل کرلیے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، کرپشن کے شواہد ملنے پر شہباز شریف فیملی کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا۔
نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس (ٹی ٹی کیس) کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلیے جس کے مطابق انہیں ٹی ٹیز کے ذریعےشہبازشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں تین سے چار ارب روپے منتقل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ