نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، چیئر مین نیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب
میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، جو ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران کو اپنی تمام تر توانیاں تحقیقات کو میرٹ،شفافیت اور قانون کے مطابق بلا تفریق منطقی انجام تک پہنچانی چاہیے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے،نیب افسرا ن قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔

چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی صدارت میں نیب میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکانٹبلیٹی،ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشنزنیب جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س کے دوران ملک بھر کی مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوٹر ڈویژنزنیب کے مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے۔

اس کے علاوہ شکایات کی تصدیق، انکوائریوں، اور انوسٹی گیشنز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھی مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں نیب کے انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کیلئے مختلف کورسزماہر اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز تجربہ کار اور سینئر سپروائزی افسران کی اجتماعی دانش سے استفادہ کرتے ہوئے منطقی انجام تک ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔

چیئر مین نیب کی ہدایت پر نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی موثر نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تا کہ نیب کے علاقائی بیوروز کی کا رکردگی کے مسلسل جائزہ کے نتیجے میں مناسب قانونی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1230بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی پیروی کے لئے انوسٹی گیشن آفیسرز،پراسیکیوٹرز متعلقہ ڈی جیز کو زیر نگرانی اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم بر آمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروانے میں اپنا قومی فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔

Related Posts