سابق صوبائی وزیر جام شورو کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ میں نیب انکوائری ختم کرنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)میں 12 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں نیب نے سابق وزیرِ بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف انکوائری ختم کرنے کا خط ہیڈکوارٹر بھیج دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے میں 12 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وزیرِ بلدیات جام خان شورو پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس انکوائری میں جام خان شورو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اور نیب انکوائری ختم کرنے کا خط ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے انکوائری ختم کرنے سے متعلق نیب سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related Posts