نیب کا روس کی ویکسین کی قیمت مقرر کرنے سے کوئی تعلق نہیں، نیب اعلامیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approved 5 investigations and 11 inquiries

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر” میں 12 اپریل 2021ء کو مجیب الرحمن شامی کے ریمارکس ”کورونا کی دوا آ رہی ہے، سپتنک کا جھگڑا پڑا ہوا ہے، قیمت کیسے مقرر کی جائے کیونکہ نیب کا دخل ہو گا” پر اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔

نیب نے اس بات کو بے بنیاد و من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا روس کی ویکسین سپتنک کی قیمت مقرر کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

نیب کو ذمہ دار قرار دینا تجزیہ نگار کی جہاں حقائق سے لاعلمی ہے وہاں قانون کے مطابق نیب کا موقف لئے بغیر یکطرفہ طور پر نیب خصوصاً نیب کے معزز عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں جاری گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔

نیب نے مجیب الرحمن کی طرف سے نیب کے بارے میں حقائق کے منافی پروپیگنڈا کرنے، نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے اور نیب کے زیر سماعت مقدمات کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کی بناء پر ان کو قانون کے مطابق لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

Related Posts