نیب لاہور نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کردیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کردیے ،مختلف مقامات پر جائیداد بھی ضبط کر لی گئیں ۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختللاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمدکردیے ہیں جن میں 13اثاثے شامل ہیں، اثاثوں میں شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن لاہور کے دونوں گھر 96ایچ اور 87ایچ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہری پور میں 2 پراپرٹیاں جبکہ جوہر ٹاؤن میں 13 پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنس، شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر 21 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام عائد

یہ احکامات آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گے، جس کے دوران نیب ان کی تصدیق کے لیے متعلقہ احتساب عدالت میں درخواست دائر کرے گا،ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی محکمہ شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں فروخت یا منتقل کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

نیب کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی گئی، تمام تر تفتیش نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے اور 10 کے تحت کی گئی،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ شہباز شریف نے جائیدادیں اپنی اہلیہ نصرت شہباز شریف کے نام سے بنارکھی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیرحراست ہیں،نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا تھا ۔

Related Posts