کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

afshan larif
کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشان لطیف نےلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،الزمات پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر بیت مال کو 12 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کر لیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کون سے دارالامان سے ہیں ۔

جس پر فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ یہ ٹاؤن شپ دارالامان سے ہیں اور باقی دارالامان کا بھی ذکر کیا گیاہے ۔درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اورڈائریکٹربیت مال کو فریق بنایا گیا ہے ۔

افشاں لطیف نے موقف اپنایا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ،جھوٹے الزامات کے باعث میری ساکھ شدید متاثر ہوئی ،میں نے ایمانداری کے ساتھ یتیم بچیوں کی پرورش کی اور فرائض ادا کیے۔ استدعا ہے کہ لگائے گئے الزامات پر عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،فردوس شمیم نقوی

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے میں بھی شکایت کی لیکن کسی نے کوئی بات نہیں سنی ،وزیر اعظم پورٹل بھی شکایت درج کروائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ہر جگہ شکایت کی مگر کچھ حاصل نہ ہوا ۔

افشاں لطیف نے کہا کہ صرف میرا مسئلہ نہیں ان تمام یتیم لڑکیوں کی بات ہے،ہر جگہ سے مایوس ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کیا اور مجھے عدالت سے ہی انصاف کی امید ہے ۔

Related Posts