نیب کا قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کا قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ
نیب کا قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  شہر اقتدار میں سیاست کے ایوانوں  میں  شدید قسم کی ہلچل پیدا ہو گئی۔ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کی ملاقاتیں رنگ لے آئیں۔ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کے لیے سب سے اچھی خبر یہ ہے  کہ قومی احتساب بیورو (نیب) جو عرصے سے شریف برادران کے خلاف تحقیقات میں مصروف تھا، اس نے تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

باوثوق ذرائع کے مطابق برطانیہ میں آج کل تواتر سے ہونے والی ملاقاتیں جو مسلم لیگ (ن) کی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور برطانیہ کی اسٹیبلشمنٹ سے ہو رہی ہیں ، ان کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  اب میاں  شہبازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور سیاست میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ میاں شہبازشریف کو سابق وزیر اعظم نواز شریف  کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں جاری رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ میاں برادران اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔

Related Posts