نیب کانوازشریف کی جائیدادیں نیلام کرنےکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB decides to sell Nawaz Sharif's properties

راولپنڈی :قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جائیدادیں نیلام کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

جائیدادیں نیلام کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی ہے، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولااحتساب عدالت میں درخواست جمع کروائیں گے۔

نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے،نیلام کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپرمل بھی شامل ہیں۔

بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرزبھی فروختگی میں شامل ہیں، لاہوراپرمال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی۔ 110ایکڑ پرمشتمل فش فام اورلاہورکے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی۔

مزید پڑھیں:رانا ثناء اللہ پر مقدمہ کی صورت میں بھرپور احتجاج کرینگے،چوہدری صفدر

مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی، نوازشریف کے نام پر 5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 28 اپریل کو سماعت کے لئے نواز شریف اور نیب کے وکلاء کو میسجز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 121 ، مریم نواز کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 122 ، کیپٹن صفدر کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 123 دو ہزار اٹھارہ سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts