اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا ٹوئٹر اور فیس بک سمیت کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
نیب کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں عام لوگوں اور میڈیا کے اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور چیئرمین نیب کے ساتھ منسلک کسی بھی جعلی اکاؤنٹس کو فالو یا ان سے منسوب نہ کریں۔
انہوں نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ چیئرمین نیب کے جاننے والے ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد کے بارے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیب ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ اس کے علاقائی دفاتر کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔