نیب کی بڑی کارروائی، مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کی بڑی کارروائی، مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں گرفتار
نیب کی بڑی کارروائی، مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں گرفتار

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم مرحوم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ناظم تعلقہ بالا کی حیثیت سے مخدوم جمیل الزماں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوانی کا ارتکاب کیا اور ایک سابق اکاؤنٹس آفیسر سے خطیر رقم بطور رشوت لی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 5 سال قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مخدوم جمیل الزماں کے برادرِ نسبتی کے نام پر ایک فلیٹ خریدا گیا جس کیلئے 75 لاکھ کی خطیر رقم ادا کی گئی۔

مذکورہ رقم ملزم مشتاق شیخ نے سن 2015ء میں ادا کی جس پر کراچی آفس میں نیب نے مخدوم امین فہیم  مرحوم کے صاحبزادے جمیل الزماں کو گزشتہ ماہ طلب کیا، تاہم ان کے پیش نہ ہونے پرسپر ہائی وے کے قریب ان کے گھر سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  یہ بھی پڑھیں: دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عدم دستیابی کیخلاف کیا گیا۔معاونِ خصوصی

Related Posts