سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم ملزم نیب کے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

کراچی :قومی احتساب بیورو(نیب) نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے سادہ لوح شہریوں سے جعلی سازی کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ حاجی آدم جوکھیوسرکاری زمینوں پرجعلی اسکیمز بنا کر فروخت کرتاتھا اور اب تک ملزم نے سرکاری زمینیں 1100سیزائدشہریوں کوفروخت کی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 27سالوں سے حاجی آدم جوکھیو سرگرم لینڈگریبرتھا جو سادہ لوح شہریوں کو جعلی سازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا۔

مزید پڑھیں :زرداری گروپ کی بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری پر نیب تحقیقات شروع

نیب حکام نے بتایا کہ ملزم آدم جوکھیونے70ایکٹرسیزائدزمین غیرقانونی طورپرفروخت کی جب کہ فروخت کی جانے والی سرکاری زمینوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب سیزائدبنتی ہے۔

ملزم کے قبضے سے زمینوں کے ریکارڈ اور خرویدو فروخت کے دستاویزی ثبوت برآمد کرلیے گے ہیں، جعل سازی کے حوالے سے ملزم کا مزید ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts