پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواستعفوں کی تصدیق کیلئے طلب
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواستعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معزول ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، سابق وزیر خارجہ نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایک ماہ کے دوران درجنوں جلسے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔ بصورت دیگر لانگ مارچ ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے ایک لانگ مارچ 25 مئی کو کیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حکومت کو مزید چھ دن کا وقت دیا کہ فوری طور پر الیکشن کا اعلان کیا جائے اگر اعلان ہو جاتا ہے تو باقی معاملات پر حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے۔ جس کے لیے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق روزانہ 30 مستعفی ارکان سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے،اسپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے: عمران خان

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے مراسلہ جاری کیا۔

Related Posts