اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔
اسپیکر اسدقیصر نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو شام 3 بجے طلب کیا ہے تاکہ افغانستان سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جاسکے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اعلیٰ فوجی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی