اسد عمر کا حلقۂ انتخاب قبضہ مافیا کا گڑھ بن گیا، برساتی نالوں پر بھی قبضے شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر کا حلقۂ انتخاب قبضہ مافیا کا گڑھ بن گیا، برساتی نالوں پر بھی قبضے شروع
اسد عمر کا حلقۂ انتخاب قبضہ مافیا کا گڑھ بن گیا، برساتی نالوں پر بھی قبضے شروع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسد عمر کا حلقۂ انتخاب این 54 قبضہ مافیا کا گڑھ بن گیا ہے، سرکاری املاک، عوام کی زمینوں اور مکانات کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں پر بھی قبضے شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی ہے، حلقہ این اے 54 میں قبضہ مافیا نے برساتی نالوں پر بھی قبضے شروع کردئیے۔ گلیوں اور مکانوں پر قبضے کے بعد برساتی نالوں کے اوپر سینکڑوں کی تعداد میں گھر بنا لیے گئے۔

تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اور موجودہ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر حلقہ این اے 54 سے ہی کامیاب ہوئے، عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد اسد عمر نے علاقے کا کوئی دورہ نہیں کیا۔ اگر ہم قبضوں کے خلاف درخواست دیں تو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملتی ہیں۔

این اے 54 کا علاقہ قبضہ مافیا کا گڑھ بن چکا ہے۔ قبضہ مافیا بے خوفی سے کام کر رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے حکامِ بالا سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی مکانات مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تاجر کے اغواء میں انسپکٹر ملوث نکلا

Related Posts