قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب۔ ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا
قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے مبینہ طور پراستعفیٰ طلب کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اور موجودہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے ذرائع کے مطابق استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں جس پر فردوس شمیم نقوی نے اراکینِ سندھ اسمبلی سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی سے رابطہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ میرے حق میں اور معذرت کیلئے خط لکھیں۔

رابطوں پر ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی دو دھڑوں میں بٹ گئے۔ کچھ اراکینِ اسمبلی نے فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کی حمایت کا فیصلہ کیا جبکہ کچھ کی رائے ان کے خلاف ہے۔

بعض ایم پی ایز ذرائع کے مطابق یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ فردوس شمیم نقوی کا بطور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی رویہ ابتدا سے ہی درست نہیں تھا جس پر ہم نے مرکزی قیادت سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو سندھ سے گیس نہیں ملے گی، فردوس شمیم نقوی 

Related Posts