پاکستانی ہندو جوڑے کی بھارت میں پراسرار موت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ ایکسپریس)

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے کھار گھر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کرائے کے فلیٹ سے پاکستان سے ہجرت کر کے بھارت آنے والے ہندو جوڑے کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعے کی نوعیت اتنی ہولناک تھی کہ مقامی افراد اور پولیس اہلکار بھی شدید متاثر ہوئے۔

پولیس ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا معاملہ قرار دے رہی ہے۔ انکوائری کے مطابق، شوہر سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کیا اور بعد ازاں اسی چاقو سے اپنی جان لے لی۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ان کا دس سالہ بیٹا اسکول سے لوٹا مگر دروازہ بند پایا۔ اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر اُس نے مدد کیلئے قریبی رہائشیوں کو بلایا جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو گھر کی فضا ماتم میں بدل چکی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ خاندان نومبر 2024 میں بھارت منتقل ہوا تھا۔ ان کی معاشی حالت مستحکم نہیں تھی اور وہ روزگار کی تلاش میں تھے۔ کرائے کا فلیٹ اور مالی امداد سپنا کی بہن کی جانب سے فراہم کی جا رہی تھی۔

پولیس ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ جوڑے کے درمیان آئے دن تنازعات رہتے تھے اور حال ہی میں وہ پاکستان واپس جانے کے لیے قانونی اقدامات پر غور کر رہے تھے۔ ایک ماہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا، مگر سپنا نے اپنی بہن کے کہنے کے باوجود پولیس کو شکایت نہیں دی۔

پاکستان کے وزیر مملکت برائے اقلیتی امور کھیل داس کوہستانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق سکھر سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات تارکین وطن کی مشکلات اور عدم تحفظ کی تلخ حقیقت کی یاد دہانی ہیں۔

Related Posts