کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے، جبکہ مقابلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے مقام سے ایک زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے اور زخمی ریسکیو اہلکار ہے جسے 2 گولیاں لگی ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 10سے زیادہ ہے، کار سوار دہشت گردوں کے کراچی پولیس ہیڈ آفس میں داخلے کی اطلاع ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کراچی پولیس آفس پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، دستی بموں سے حملہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں، جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔