پی ڈی ایم کا جلسہ، مریم نواز آج اہم رازکھولنے کیلئے فیصل آباد روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

My meeting with US officials is bad news for ‘selected’ PM, says Maryam

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی نے اپنامستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، قوم کو بہت سی باتیں بتانے جا رہی ہوں ،فیصل آباد کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجتماع میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہت مشکل لگ رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عوامی اجتماعات موجودہ حکومت کی نااہلی اورکرپشن کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اب جان چکی ہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:
پیپلزپارٹی کا مہنگائی کیخلاف شاہراہ دستور سے احتجاج شروع کرنے کااعلان

مہنگائی کا سونامی، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کررہی ہے، بلاول بھٹو

مریم نوازنے کہا کہ فیصل آباد میں آج کا اجتماع فیصلہ کن ہوگا۔میں آج کی تقریر میں قوم کو بہت سی باتیں بتانے جا رہی ہوں لہٰذا میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری آج کی تقریر سنیں۔

امریکی حکام سے ملاقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مریم نوازنے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات سلیکٹڈوزیراعظم کے لیے بری خبر ہے جنہیں ابھی تک امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فون کال موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts