طبعیت ٹھیک ہے، جلد گھر جاؤں گا، جاوید میانداد کا اسپتال سے پیغام

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد نے طبیعت خرابی اور اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال آئے تھے جلد گھر روانہ ہوجائیں گے۔

 میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جاوید میاں داد کی طبیعت خراب ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر جاوید میاں داد کا وضاحتی پیغام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نصف صدی تک ملازم پاکستانی نے سعودی خاندان کے دل جیت لیے

جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں ںے میری طبیعت خرابی پر تشویش کا اظہار کیا، میری طبیعت زیادہ خراب نہیں، سر میں درد کے سببب چیک اپ کے لیے آیا تھا کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی مجھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہ پریشان نہ ہوں میں کچھ دیر میں اسپتال سے گھر روانہ ہوجاؤں گا۔

Related Posts