مجھے سب سے زیادہ دھوکا میرے والد نے دیا ہے، متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی وی میزبان متھیرا نے ایک انٹرویو بتایا کہ سب سے زیادہ میرا دل میرے والد نے توڑا۔

فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرے والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آفریدی کا رضوان کو بیٹنگ اسٹائل بدلنے کا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور بعد میں بہت سے دھوکہ دہی کا سامنا کرنا بھی پڑا کیونکہ میرے والد کی طرح حفاطت کرنا والا کوئی نہیں تھا۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کے والد اور ان کی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے پھر وہاں کی سیاست میں بھی شامل ہوئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے میری والدہ اور والد میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبعیت کے مالک تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں۔

انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں اور بہن اخبارات میں کام کیلئے اشتہارات دیکھا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت ماں بنی جب میری عمر پندرہ سال کی تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو ایک اچھے طریقے سے بدل دیا ہے اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، مجھے اچھا کام ملا، مجھے اچھی نوکری ملی۔

Related Posts