مبینہ طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔
عاطف اسلم Atif Aslam پاکستان کے مقبول ترین سنگر ہیں اور اپنی منفرد آواز کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ عاطف اسلم میوزک کنسرٹس کیلئے دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ روحانی بتائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عاطف اسلم نے یہ کہتے ہوئے سعودی عرب میں کنسرٹ کی دعوت ٹھکرا دی ہے کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں مقدس مقامات کے نزدیک گانا گاؤں۔
تاہم اب عاطف اسلم کی جانب سے اس خبر کی تردید آگئی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بول فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا. ان کے مشہور گیت تو جانے نا، عادت، ہم کس گلی جا رہے ہیں، وہ لمحے، دوری اور تیرے بن بڑے مشہور ہیں۔ عاطف اسلم حمد و نعت بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔