لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر شدید تنقید کی، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو اپنے بچوں کو ڈرانا ہو تو پی ایس ایل کا تراناسنادے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے،تین دن ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معانی تو پتہ کرلیتے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں،ان کو گانا بنانا نہیں آتا ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ محمد وسیم اچھا بھلا انسان ہے اسکو جوکر والے کپڑے پہنا دئیے۔
پی ایس ایل کے گندے گانے کے خلاف کمپین جاری رکھونگا،شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں پی ایس ایل کے گانے کے خلاف کیس کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گا سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے بچوں کو ڈرانا ہو تو پی ایس ایل کا ترانا سنا دے۔