پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ اُن کا بچپن کا خواب تھا کہ اُن کی شادی کسی گلوکار سے ہو۔
گزشتہ دنوں سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات کے حوالے سے گفتگو کی، سارہ خان نے کہا کہ اُن کا بچپن کا خواب تھا کہ اُن کی شادی کسی گلوکار سے ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی سے پہلے برانڈز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھیں، ان کے شوہر فلک شبیر نے انہیں پرتعیش برانڈز سے متعارف کرایا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلک نے انہیں شادی کے تحفے میں ایک بہت مہنگا گھر دیا اور حال ہی میں ایک اور گھر بھی خریدا ہے۔
معروف جوڑی نے اپنی بیٹی عالیانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو چاہتے ہی نہیں کہ عالیانہ سکول جائے، ہم اپنی بیٹی کو دیر سے سکول بھیجیں گے، اُس کی گھر پر تعلیم و تربیت چل رہی ہے۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سکولنگ سسٹم پر اتنا یقین نہیں ہے، گھر پر عالیانہ کے لیے اتنا اچھا پلے روم بنایا ہوا ہے کہ محلّے کے بچے بھی اُس میں آ کر کھیلتے ہیں۔