مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے پیر کو پاراچنار بحران کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری رکھے، جو مسلسل ساتویں دن میں داخل ہو گئے ہیں، یہ مظاہرے کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹریفک کی رکاوٹوں کا سبب بنے ہیں، جس نے روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا اور شہر بھر میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے جن میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا یہ وعدہ بھی شامل ہے کہ اگر عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو کارروائی کی جائے گی، اور کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے یہ بیان کہ دھرنے کاروبار اور روزمرہ کی روٹین کو متاثر کرنے کے لیے ہیں، کے باوجود صورتحال حل نہیں ہو سکی۔
یہ مظاہرے رہائشیوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر اثرانداز ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار، شادیوں، اور یہاں تک کہ پروازوں اور ٹرینوں کے اوقات میں خلل پڑ رہا ہے۔
فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنیوالے جیل جائینگے، کراچی میں نئے سال پر دفعہ 144 نافذ
اتوار کو پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مظاہرین کو مشورہ دیا کہ وہ دھرنے کراچی کی بجائے خیبر پختونخوا میں منعقد کریں، لیکن بند سڑکوں کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
اس وقت ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرین شہر کے 14 اہم مقامات پر موجود ہیں۔ ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی بند ہیںاور شارع پاکستان کے بعض مقامات عائشہ منزل اور انچولی کے قریب بلاک ہیں۔
ملیر فلائی اوور کے قریب قومی شاہراہ بھی متاثر ہوئی ہے، ساتھ ہی کئی مقامات جیسے گولیمار، فائیو اسٹار چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی کے کے ڈی اے فلیٹس میں بھی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ مزید برآں، ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر بھی بڑے خلل کا سامنا ہے۔