صوبائی مشیر خزانہ کا وزیراعظم شہباز شریف پر بجلی معاملے میں غلط بیانی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر خزانہ
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعظم شہباز شریف پر بجلی کے معاملے میں غلط بیانی کا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب بجلی کے معاملے پر غلط بیانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف دو ماہ کے ریلیف کو طویل المدت قرار دے رہے ہیں۔

بیان میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف ترقیاتی اخراجات کاٹ کر آئی پی پیز کا پیٹ بھر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت 15ارب روپے کی لاگت سے احساس منصوبے کا آغاز کرے گی۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ احساس منصوبے میں اپنا گھر، احساس ہنر اور احساسِ نوجوانان پروگرام شامل ہوں گے۔ احساس ہنر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا جس سے نوجوان چھوٹے کاروبار کا آغاز کرسکیں گے۔

کیا واقعی غلط بیانی ہوئی؟

بلاشبہ 2 ماہ کے ریلیف کو طویل المدت قرار نہیں دیا جاسکتا، تاہم فی یونٹ 14روپے تک ریلیف 500 یونٹ کے صارفین کو دیا جارہا ہے جو پنجاب حکومت کا مستحسن اقدام ہے ۔ یہ الگ بات کہ اس معاملے سے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

اس معاملے میں پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کی ہی نہیں گئی، اس لیے انہیں ریلیف دینے کی بجائے توجہ 201 سے 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر دی جارہی ہے۔

Related Posts