لندن سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
لندن سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں برطانیہ میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو جائے گا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مسافر جو ٹرانزٹ پر ہوں اور برطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترے ہوں وہ پاکستان آ سکیں گے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

تاہم انہیں 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر پابندی 29 دسمبر تک عائد کی گئی ہے۔

برطانیہ سے آنے والے پاکستانی مسافروں کا ائیر پورٹ پر پی سی آر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جب کہ ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک مسافروں کو سرکاری طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی مسافروں کو 7 دنوں تک زبردستی ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ گزشتہ 7 دنوں کے دوران برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Related Posts