بھتہ خوری پر پلنے والے اب دودھ سے دھلنے کی باتیں کررہے ہیں،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھتہ خوری پر پلنے والے اب دودھ سے دھلنے کی باتیں کررہے ہیں،ناصر حسین شاہ
بھتہ خوری پر پلنے والے اب دودھ سے دھلنے کی باتیں کررہے ہیں،ناصر حسین شاہ

کراچی:ناصر حسین شاہ نے مصطفی کمال کو بابائے چائنا کٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب دودھ سے دھلنے کی باتیں کررہے ہیں۔

سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے پی ایس پی رہنما کے جلسے پر ردعمل میں کہا ہے کہ بابائے چائنا کٹنگ مصطفی کمال 26 سال تک ایک ملک دشمن کے سہولت کار رہے۔

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو ہزاروں لاشوں کا تحفہ دیا بھتہ خوری پر پلتے رہے اور اب دودھ سے دھلنے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کراچی کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

سید ناصر حسین شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھیں، یہ ہے وہ کراچی، جو ہم نے دیا اور دے رہے ہیں، چھوٹی سڑکیں بنانا متحدہ کی مقامی حکومت کا کام تھا۔

مزید پڑھیں:ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، مصطفیٰ کمال

Related Posts