پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اُتار چڑھاؤ کے بعد 52.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دن اُتار چڑھاؤ کے بعد 52.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں معاشی حوالے سے مثبت خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گزشتہ ہفتے بھرپور دلچسپی لے رہے تھے تاہم پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز اور ممکنہ لاک ڈاؤن کی خبروں کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنا لیے جس کے باعث گزشتہ ہفتے ملا جلا رحجان دیکھنے کو ملا تھا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، ایک موقع پر انڈیکس 40943.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی، جبکہ مندی کے باعث انڈیکس 40596.99 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دن کاروبارکے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 52.43 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40784.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 82 لاکھ 92 ہزار 195 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔