عوام اپنے حقوق کیلئے نہ نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصطفیٰ کمال
عوام اپنے حقوق کیلئے نہ نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظالم کے خلاف اٹھنے والی آواز کا ساتھ نہ دینا خود ظلم ہے اور اگر عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آج گھروں سے باہر نہ نکلے تو آئندہ نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔

شہرِ قائد میں مختلف افراد کی پی ایس پی (پاک سرزمین پارٹی) میں شمولیت کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم سہنے والی قوموں پر اللہ کی مدد کے دروازے بھی نہیں کھلتے اور وہ بے یارومددگار رہ جاتی ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی کی زبوں حالی عروج پر ہے جبکہ یہاں کے نام نہاد نمائندے مزید وزارتیں لینے میں مصروف ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ یہ ان کی آخری باری ہے اس لیے جتنا ہو سکتا ہے، اپنے ذاتی مفادات کے حصول کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجروں کے نام نہاد دعوے داروں کے پاس اس وقت بھی 2 وفاقی وزارتوں کے علاوہ 6 اراکینِ قومی اسمبلی، 14 اراکینِ صوبائی اسمبلی ، کراچی و حیدرآباد کے میئرز، ڈپٹی میئرز، کراچی کی 130 یونین کونسلز اور 4 ڈسٹرکٹ چیئرمینز موجود ہیں لیکن کراچی و حیدرآباد کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔ موجودہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کو یا تو عدلیہ کی بات سمجھ میں آتی ہے یا پھر عوامی احتجاج کی زبان سمجھ آتی ہے۔لہٰذا عید کے بعد پاک سر زمین پارٹی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مصطفیٰ کمال نے عید کے بعد عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پی ایس پی کا عوامی فلاح کا پیغام پہنچائیں اور حقوق کے حصول کیلئے گھروں سے نکلنے پر تیار رہنے کی ہدایت کریں۔

Related Posts