مصطفیٰ کمال نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر صوبائی حکومتوں کو نمبر دے دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو تعصب کی بنیاد پر دنیا کا بدترین شہر بنا دیا گیا،مصطفیٰ کمال
کراچی کو تعصب کی بنیاد پر دنیا کا بدترین شہر بنا دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر ملک کی صوبائی حکومتوں کو نمبر دے دئیے ہیں۔

شہرِ قائد میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر سندھ حکومت کے اقدامات کو دیگر کی نسبت بہتر سمجھتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ سندھ حکومت کو 10 میں سے 8، کے پی کے کو 4 جبکہ باقی دونوں صوبوں کو پانچ پانچ نمبر دینے چاہئیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے تیار ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کورونا وائرس کسی کا ذاتی مسئلہ یا ایک قوم کی بات نہیں بلکہ یہ ایک بین الاقوامی وبا ہے جس کے خلاف ہم سب کو چاہئے کہ حکومت کا ساتھ دیں۔ اتحاد ضروری ہے۔

کورونا وائرس کی پاکستان آمد کے بعد ماسکس اور دیگر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ایک لعنت ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف دفاع ہر شہری کا حق ہے۔

سن 2018ء کے انتخابات کے مایوس کن نتائج پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شکست نے ہمیں مضبوط بنایا ہے۔ ہم کامیاب جلسے کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کو ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہروں کی مقامی حکومتیں اور ملک بھر کی صوبائی حکومتیں عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہیں۔ یہ ناکامی و نااہلی ہماری مضبوطی کا سبب بن رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے بل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 980 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 967 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 980 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts