مٹھائی عید کی روایتی سوغات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Must try dessert this Eid

عید الفطر کومیٹھی عیدبھی کہا جاتا ہے ،عید الفطر کوانتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس عید پر روایتی پکوان بنائے جاتے ہیں اور خاص طور پر اس عید پر ایک چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور وہ مٹھائی ہے۔

کون مٹھائیاں پسند نہیں کرتا؟ ،شادی ہویا سالگرہ ، عید ہو یا کسی بھی طرح کا پروگرام مٹھائی ہر تقریب کی رونق بڑھاتی ہے ، کراچی میں مٹھائیوں کی ایک وسیع قسمیں پائی جاتی ہیں۔

ہم آپ کو کراچی میں اس عید پر3 بہترین جگہوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

قصر شیریں کا گھوٹکی پیڑااپنے منفرد ذائقہ کی وجہ سے بہترین مٹھائیوں میں سے ایک ہے، قصر شیریں کے ایک کارکن کا کہنا ہے کہ “یہ پیڑا ہماری خاصیت اورگھوٹکی کی پہچان ہے۔

Must try dessert this Eid

ہم نے ابھی یہ میٹھا پیڑا متعارف کرایا ہے ، اس پیڑے میں چینی کا استعمال کم ہونے کی وجہ سے لوگ اس کو بیحد پسند کرتے ہیں۔ حیرت کی بات تویہ ہے کہ کم چینی والا یہ پیڑا720 فی کلو میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہاہے۔

mix halwa

خشک میوہ جات سے تیارکردہ حلوا غذائیت سے بھرپور مٹھائی ہے جس میں گھی، چینی اور دودھ میں پسے ہوئے گری دار میوے شامل ہیں۔ قصر شیریں اس مکس حلوے کو برفی کی شکل میں پیش کرتا ہے۔ہمارا مکس حلو ایک اور زیادہ فروخت ہونے والی چیز ہے ، اس میں بادام ، اخروٹ اور کاجو ملایا جاتا ہے جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ قصر شیریں یہ حلوہ 1000 روپے فی کلو میں فروخت کرتا ہے۔

cakes

ہم جب بھی بیکری کا سوچتے ہیں تو کئی اقسام کے مزیدار کیک کا تصور دل کو گدگدانے لگتا ہے، چاکلیٹ ، مول کرنچ اور دیگر کئی اقسام کے کیک بھی اس بیکری کی خاصیت ہیں۔ بیکری کے کارکن فضل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کئی طرح کے کیک ہیں۔چاکلیٹ کیک ،گلوٹین فری سمیت ہمارے پاس کیک کی تمام اقسام موجود ہیں۔کھانوں کے شوقین افراد یہاں بھانت بھانت کے کیک دیکھ کر فیصلہ کرتے وقت انگلیاں دانتوں تلے دبا لیتے ہیں۔قصر شریں پر ڈھائی پاؤنڈ کا چاکلیٹ مالٹ کرش کیک 1500 روپے جبکہ جرمن چاکلیٹ کیک 1200 میں فروخت ہوتا ہے۔

Bhashani Sweets

بھاشانی کا نام زبان پر آتے ہی منہ میں رس گھلتا محسوس ہوتا ہے، کراچی میں سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی مٹھائیوں میں بھاشانی کا نام سرفہرست ہے ۔ بھاشانی کی مٹھائیاں ناصرف لوگ خود پسند کرتے ہیں بلکہ عید تہوار اور خوشی کے موقع پر عزیز واقارب کو بھی بھیجتے ہیں۔یہ دکان اپنے لذیر میٹھے رس گلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
بھاشانی کے کارکن احمد جاذب کہتے ہیں کہ ہماری مٹھائی کو کھوپرا اور متناسب مٹھاس کی وجہ لوگ بیحد پسند کرتے ہیں اور ہمارے چم چم 640 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں جو کہ دیگر جگہوں سے بہت کم ہے۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ یادیں مٹھائی کے ایک خانے کی طرح ہیں، ایک بار جب آپ اسے کھولیں تو آپ خود کو ان کے اندر جانے سے نہیں روک سکتے یہ بات واقعی حقیقت سے قریب لگتی ہے۔ناقابل فراموش رنگین یادوں کاایک ایک خانہ میٹھے کی طرح رس گھولتا ہے۔

Related Posts