سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور
سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں ن لیگی رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاسی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات کے بعد انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ظفر الحق نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشاہد اللہ خان نے آمرانہ دور کے مظالم کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

سینیٹر مشاہداللہ خان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ مشاہد اللہ خان کی جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کیلئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ ایوان مشاہد اللہ خان کے خاندان اور دوستوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینئر ن لیگی رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان کی شخصیت کے نمایاں پہلو

Related Posts