کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں اخلاقیات کا بحران ہے، گھروں میں گیس نہیں ، ادویات، چینی، آٹے، بجلی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں درختوں کا ہونا ضروری ہے، کراچی کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری کی ضرورت ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارک طویل عرصہ سے بنجر پڑا تھا۔
مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟