کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سلیم ملک کی پاکستانی کرکٹ میں واپسی کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سلیم ملک پاکستان کے پیدا کردہ کمال کے کرکٹر تھے جنہیں مڈل آرڈر کیلئے پاکستان کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سابق قومی کھلاڑی سلیم ملک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلیم ملک نے بطور کوچ قومی کرکٹ کی خدمت کرنے کی جو پیشکش کی ہے ، میں اُس پیشکش کی حمایت کرتا ہوں۔
What a player Saleem Malik was. One of the best middle order batsmen ever produced by Pakistan. I endorse his request. https://t.co/uU3yQZiSN2
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 26, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل میچ فکسنگ میں سزایافتہ سلیم ملک نے کرکٹ میں واپسی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور شرجیل خان بھی ٹیم میں واپس آئے، جبکہ مجھے ہر موقع پر نظر انداز کیا گیا۔ مجھے بطور کوچ خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا جائے۔
چار روز قبل جاری کردہ ویڈیو بیان میں سلیم ملک نے کہا کہ 2008 میں عدالت نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی، اس کے باوجود کام کرنے نہیں کرنے دیا جارہا۔مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ کسی بھی سطح پر کوچنگ کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: سابق کھلاڑی سلیم ملک نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا