مجھ پر اور میرے اہلِ خانہ پرممتاز عالمِ دین مفتی نعیم کے احسانات ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھ پر اور میرے اہلِ خانہ پرممتاز عالمِ دین مفتی نعیم کے احسانات ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
مجھ پر اور میرے اہلِ خانہ پرممتاز عالمِ دین مفتی نعیم کے احسانات ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ممتازعالمِ دین مفتی نعیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے اہلِ خانہ پر مفتی نعیم کے احسانات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مفتی نعیم ایک بے حدمہربان اور اعلیٰ ظرف انسان تھے۔ مجھ پر، میری والدہ پر اورمیرے اہلِخانہ پر وہ بے حد مہربان رہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو دائمی قرار عطا فرمائے جبکہ ہم مفتی صاحب کو ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، معروف عالم دین کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ گزشتہ روز  راستے میں ہی وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں معروف عالمِ دین مفتی نعیم کا انتقال ہوگیا

Related Posts