سورج گرہن شروع، 11 بج کر 40منٹ پر ملک کے متعدد شہروں میں آج اندھیرا ہوجائےگا۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سورج گرہن شروع، 11 بج کر 40منٹ پر ملک کے متعدد شہروں میں آج اندھیرا ہوجائےگا۔ماہرین
سورج گرہن شروع، 11 بج کر 40منٹ پر ملک کے متعدد شہروں میں آج اندھیرا ہوجائےگا۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سورج گرہن شروع ہوگیا،  کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق 11 بج کر 40 منٹ پر اندھیرا ہوجائے گا کیونکہ چاند کا سایہ سورج اور زمین کے درمیان میں آکر سورج کو ڈھانپ لےگا۔

علمِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق آج سال کا طویل ترین دن ہے، جون کے مہینے میں گرمی بھی عروج پر ہے، ایسے میں سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد چشمے لگائے ماہرین کے منع کرنے کے باوجود چھتوں پر پہنچ گئی۔

طبی  ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے باعث پیدا ہونے والی روشنی آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔  سورج گرہن دیکھنے والے آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس کے باعث ہمیشہ کیلئے آنکھوں کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سورج گرہن 9 بج کر 26 منٹ پر شروع ہوا جس کا اختتام دوپہر 2 بج کر 35 منٹ پر ہوگا جبکہ 11 بج کر 40 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سورج گرہن 90 سے 92 فیصد جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں گرہن 85 سے 90 فیصد تک دیکھا جاسکے گا۔پاکستان کے علاوہ ایشیاء، یورپ اور آسٹریلیا میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جون کے دوران  چاند اور سورج گرہن دونوں ہوں گے

Related Posts