کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوٹری ریلوے کراسنگ فلائی اوور ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جسے سندھ حکومت نے تعمیر کیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوٹری ریلوے کراسنگ فلائی اوور تعمیر کیا جس سے متعلقہ علاقے کے عوام فیضیاب ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبہ سندھ کے اہم شہر حیدر آباد، جامشورو اور ٹھٹھہ کوٹری ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا استعمال کرتے ہیں جو سندھ حکومت کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کوٹری ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری ریلوے کراسنگ فلائی اوور 1.2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری ریلوے کراسنگ نامی پل کی تعمیر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کی۔ پل کی لمبائی صرف 1 کلومیٹر ہے لیکن اس کی بدولت جانوں کے ضیاع کو روک دیا گیا۔
Kotri Railway Crossing Flyover built by #SindhGovt is an important development project addressing the traffic needs of the people from Hyderabad, Jamshoro & Thatta #SindhFacts pic.twitter.com/nt0thTuGA1
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) January 14, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج کے تحت آج 8 سڑوں کی تعمیرِ نو مکمل کر لی ہےجن میں سیوریج سسٹم بھی شامل ہوگا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے تحت سندھ حکومت نے دیگر پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ 12 سڑکوں کی تعمیرِ نو شروع کر رکھی ہے جن میں سے 8 مکمل ہوئیں۔
مزید پڑھیں: ہم نے 8 سڑکوں کی تعمیرِ نو مکمل کر لی۔مرتضیٰ وہاب