مراد علی شاہ سندھ میں ہونے والی کرپشن کے ذمہ دار ہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ
ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی:پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ میں ہونے والی کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88میں کرپٹ ٹولے کا خا تمہ کرنے کے لئے ہم میدان میں آچکے ہیں۔پیپلز پارٹی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے، سعید غنی بھی میدان میں آگئے، وفاقی وزیر علی زیدی پر بات کر رہے ہیں۔ سعید غنی خود منشیات فروشوں کے سربراہ ہیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے سعید غنی کے بارے میں سب کچھ رپورٹ میں بتا دیا تھا۔مراد علی شاہ آپ سے جواب تو علی زیدی صاحب سمیت تمام اراکین مانگ سکتے ہیں،آپ نے جواب دینا ہوگا کہ آپ نے اس شہر کراچی کو کچرہ کنڈی کیوں بنا دیا ہے؟

پورے سندھ کے کچرے کا کنٹرول کراچی میں ہے۔شرم آنی چاہیے، کچرے، زکواۃ، پنشن، معزوروں کے پئسے بھی وزیر اعلیٰ آپ کھاگئے ہیں۔ علی زیدی نے آپ سے پوچھا آپ جواب دیں۔پی سی آئی سی کا انچارج بننے کا وزیر اعلیٰ کو شوق ہے لیکن جواب نہیں دینا ہے۔

علی زیدی کراچی کا بیٹا ہے وہ عوام کے نمائندے ہیں۔سندھ میں 13سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی خزانے کی کنجی وزیر اعلیٰ کے پاس تھے۔پ پ میں شاید ایماندار وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ رہ گئے ہیں۔ان کے خلاف جو آواز ٹھاتا ہے انکے خلاف بھی ایف آئی آر کٹوا دی جاتی ہے۔

پیپلزپارٹی پی ایس 88پر بدمعاشی کر رہی ہے، ملیر کی عوام نے پی ٹی آئی کو ویلکم کیا ہے مہم زور شور سے جارے ہے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا لاہور میں اورنج ٹرین کا حادثہ ہوا ہے یہ بھی ایک نواز شریف کا تحفہ ہے۔

نواز شریف نے کک بیگس لینے کے خاطر ایسے منصوبے بنا کر عوام پر بوج ڈالا تھا۔ پی ڈی ایم کے اسٹیچ پر سارے کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیہ کوپاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں عوام کی ریجیکٹڈ پارٹیاں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Related Posts