اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 vaccine should be distributed indiscriminately: Munir Akram

نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ اس سے پہلے بھی 6 سال تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

منیر اکرم کو ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ۔منیراکرم نے 1967 میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیار کی تھی۔

سفارتکاری کے میدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں ہلال قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے،وہ اس سے قبل 2002سے 2008 تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عہدے سےفارغ

منیراکرم نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہے جب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجزہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں ، اس وقت پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں ہی میں چیلنجز درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ منیراکرم برسلز، ٹوکیو اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts